پہاڑوں کے درمیان انوکھے میدان میں کرکٹ کا میچ

1 تعبيرية اتوار 9 اگست‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 93 منٹ)

شیئر کریں:

پہاڑوں کے درمیان انوکھے میدان میں کرکٹ کا میچ اسلام آباد: پاکستان کے شمالی علاقے ایبٹ آباد کے پہاڑوں کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچ نے لوگوں کو حیران کردیا، پہاڑوں کے درمیان پتلی سی سڑک پر کرکٹ کھیلنے والے مقامی نوجوانوں کا جنون دیکھنے کے قابل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جو ایبٹ آباد کی ہے، ویڈیو میں پہاڑی راستے پر کرکٹ کا میچ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

پتلی سی سڑک پر مقامی نوجوان جوش و خروش سے کھیل میں مصروف ہیں، پس منظر میں لاؤڈ اسپیکر پر کمنٹری بھی سنائی دے رہی ہے۔

کھیل کے اختتام پر شائقین بھرپور جشن مناتے ہیں جو کھیل دیکھنے کے لیے اونچائی پر بیٹھے ہوئے تھے۔

اپنے ٹویٹ میں شعیب اختر نے لکھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ایسا کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ کے لیے ایسا جنون آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

ان کے اس ٹویٹ کو بے حد پسند کیا گیا اور لاکھوں صارفین نے اسے ری ٹویٹ اور لائیک کیا۔