وزیرقانون پنجاب کا روالپنڈی جرائم کے حوالے سے بڑا انکشاف

1 تعبيرية اتوار 9 اگست‬‮ 0202 - (دوپہر 1 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

وزیرقانون پنجاب کا روالپنڈی جرائم کے حوالے سے بڑا انکشاف راولپنڈی:  پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے انکشاف کیا ہے کہ روالپنڈی کے متعدد علاقے جرائم کی آماج گاہ بن چکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے بعض علاقوں میں جرائم پیشہ افراد نے مضبوط نیٹ ورک بنا لیے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ  راولپنڈی کےبعض علاقے جرائم کی آماجگاہ بھی بن چکےہیں، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے جلد ہی سرچ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

لاہور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ’لڑکی کو برہنہ کر کے سرعام گھمانے کے واقعے پر انتہائی افسوس ہے، پولیس کی جانب سےملزمان کو ریلیف دینےکی تحقیقات کی جارہی ہیں، اگر کوئی ملوث ہوا تو اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘۔

راولپنڈی، خاندانی دشمنی پر فائرنگ، 10 افراد جاں‌ بحق، مزید ہلاکتوں‌کا خدشہمزید پڑھیں: راولپنڈی، خاندانی دشمنی پر فائرنگ، 10 افراد جاں‌ بحق، مزید ہلاکتوں‌کا خدشہ

یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور کے علاقے گلبرگ میں افسوناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں وسیم مسیح نامی لڑکے نے شادی سے انکار پر ام رباب نامی لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی اُسے برہنہ کر کے سڑک پر گھمایا تھا۔

واقعے میں وسیم اور اُس کے 9 دوست شامل تھے، واقعے کی ایف آئی آر لڑکی کی مدعیت میں گلبرگ کے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کی گئی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا تھا کہ ’ وسیم مسیح ولد سلیم مسیح، رانجھا مسیح ولد سلیم مسیح، نعمان عرف نومی، سکندر مسیح اور 6 دیگر افراد نے لڑکی کے والدین کی غیرموجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 5 جولائی کو رات ساڑھے دس بجے کے قریب ام رباب انجم ولد ذوالفقار انجم کے گھر پر حملہ کیا۔

‌راولپنڈی میں‌ بھائی نے بہن کو قتل کردیایہ بھی پڑھیں: ‌راولپنڈی میں‌ بھائی نے بہن کو قتل کردیا

اوباش نوجوانوں نے گھر میں گھس کر ملازم راشد اور لڑکی کے رشتے دار ندیم منشا کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ام رباب کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے باہر لے گئے تھے۔ ملزمان نے لڑکی کو سڑک پر برہنہ کیا اور پھر اسلحے کے زور پر اسے سڑک پر گھماتے رہے۔

بعد ازاں اہل علاقہ نے بیچ بچاؤ کرا کے لڑکی کو وسیم مسیح اور اس کے ساتھیوں سے چھڑوایا۔