میئر کو با اختیار بنانے کے معاملے پر جلد ہی فیصلہ ہو جائےگا،وسیم اختر

1 تعبيرية اتوار 9 اگست‬‮ 0202 - (دوپہر 2 بجکر 91 منٹ)

شیئر کریں:

میئر کو با اختیار بنانے کے معاملے پر جلد ہی فیصلہ ہو جائےگا،وسیم اختر کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ میئر کو با اختیار بنانے کے معاملے پرجلد ہی فیصلہ ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کے الیکٹرک سے متعلق آج بھرپور میٹنگ ہوئی ہے،وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ کے الیکٹرک کے تحفظات دور کرے، اگر ادارہ ٹھیک نہیں ہوتا تو کسی اور کے حوالے کیا جائے۔

شجرکاری مہم سے متعلق وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جتنے زیادہ درخت لگیں گے شہر اتناخوبصورت ہوگا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ 2018میں نالے کلیئر کر دیے تھے مگر اس کے بعد کے ایم سی کو فنڈ نہیں ملے۔اختیارات سے متعلق وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میئر کو بااختیار بنانے کے معاملے پر جلد ہی فیصلہ ہو جائے گا۔

نالوں پر تجاوزات ہیں جن کی وجہ سے صفائی میں بھی مسئلہ آتا ہے، ناصر حسین شاہنالوں پر تجاوزات ہیں جن کی وجہ سے صفائی میں بھی مسئلہ آتا ہے، ناصر حسین شاہ

اس سے قبل ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ نالوں پر تجاوزات ہیں جن کی وجہ سےصفائی میں بھی مسئلہ آتا ہے،کئی بار صفائی شروع کی مختلف رکاٹوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ نالوں پر انکروچمنٹ کو ختم کیاجائے گا،تین نالوں پر این ڈی ایم اے نے کام کر رہا ہے،کچھ اداروں نے لیگل انکروچمنٹ کی اجازت خود دی ہے،سندھ حکومت بھی کسی چیز سے بری الذمہ نہیں ہے۔