پولیووائرس کا نیا کیس سامنے آگیا

1 تعبيرية پیر 10 اگست‬‮ 0202 - (صبح 6 بجکر 21 منٹ)

شیئر کریں:

پولیووائرس کا نیا کیس سامنے آگیا کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں رواں برس پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 20 ماہ کا بچہ پولیو کا شکار ہوا ہے، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد چلتن ٹاؤن کی یوسی میاں غنڈی کے 20 ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو سے متعلق نمونے 25 اور 26 جولائی کو لیے گئے تھے، جس کے بعد طبی معائنہ کیا گیا جس میں پولیو کی تصدیق ہوئی۔ بلوچستان میں رواں برس پولیو کے کیسز کی تعداد 16 ہوگئی۔

خیال رہے کہ رواں سال مختلف صوبوں میں پولیو کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں 15 سے 19 اگست تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گیپنجاب میں 15 سے 19 اگست تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی

واضح رہے کہ گزشتہ سال پولیو کے حوالے سے پاکستان کے لیے بدترین رہا تھا جب ملک بھر میں 147 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے، پولیو کی یہ شرح سنہ 2014 کے بعد بلند ترین تھی کیونکہ اس سے قبل 2014 میں پولیو وائرس کے 306 کیسز سامنے آئے تھے اور یہ شرح پچھلے 14 سال کی بلند ترین شرح تھی۔

حالیہ دنوں خصوصی طور پر پولیو مہم چلائی گئی تھی جس نے اپنا ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔