اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کیلئے منتخب صدر کی وزارت خارجہ آمد

1 تعبيرية پیر 10 اگست‬‮ 0202 - (صبح 6 بجکر 92 منٹ)

شیئر کریں:

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کیلئے منتخب صدر کی وزارت خارجہ آمد اسلام آباد : اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کیلئے منتخب صدر وولکن بوزکر کی وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کیلئے منتخب صدر وولکن بوزکر وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر نے وزارت خارجہ کے لان میں پودا لگایا۔

نومنتخب صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے جبکہ نومنتخب صدر وولکن بوزکر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پریس کانفرنس بھی کریں گے‌۔

دورہ پاکستان میں وولکن بوزکر وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں جنرل اسمبلی ایجنڈےکے حوالے سے مسائل،ترجیحات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

گذشتہ روز اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے ، دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ اقوام متحدہ کے اہداف کے تین بنیادی ستونوں سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے ،جس میں امن و استحکام ، ترقی اور انسانی حقوق شامل ہیں۔

یاد رہے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یو این جی اے کے صدر منتخب ہونے کے ناطے میں متعدد ممالک کا دورہ کرتا رہتا ہوں، اس سلسلے میں کل بطور منتخب صدر یواین 75واں جنرل اسمبلی پاکستان کا دورہ کروں گا۔

خیال رہے جولائی کے آخر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کو پاکستان آنا تھا تاہم وہ منسوخ ہوگیا تھا، وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر مجھے 26 اور 27 جولائی کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا ، جو فلائٹس کے تکنیکی مسائل کی باعث ملتوی کیا۔

واضح رہے وولکن بوزکرگزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں سیشن میں صدر منتخب ہوئے تھے۔