حکومت کا سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کا فیصلہ

1 تعبيرية جمعرات 21 جنوری‬‮ 1202 - (دوپہر 2 بجکر 15 منٹ)

شیئر کریں:

حکومت کا سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانےکا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی معاشی اور قانونی و آئینی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

مشیرپارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانےکا فیصلہ کیا ہے اور کل پارلیمنٹ کےدونوں ایوانوں کےاجلاس ہوں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت مختلف بلز پاس کرانے کیلئے ایوان میں پیش کرےگی جب کہ سینیٹ اورقومی اسمبلی میں صدارتی تقریر پربحث کی موشن پیش کی جائے گی۔

بابراعوان نے کہا کہ سینیٹ اجلاس صبح10،قومی اسمبلی کااجلاس ساڑھے10بجےہوگا، اجلاس بلانےسےقبل این سی اوسی سےتحریری ہدایات بھی لی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سڑکوں پر مسترد ہو گئی اب ہاؤس میں واپس آجائے، مرحوم پی ڈی ایم کاسڑکوں پراحتجاجی سیاست کابیانیہ ناکام ہوگیا،انتشارکی بجائےعملی اور عوامی خدمت کیلئےایوان میں کردار ادا کریں۔