کینگرو کے ہاں غیرمعمولی رنگت والے بچے کی پیدائش

1 تعبيرية جمعرات 21 جنوری‬‮ 1202 - (دوپہر 3 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

کینگرو کے ہاں غیرمعمولی رنگت والے بچے کی پیدائش امریکی ریاست نیویارک میں قائم چڑیا گھر میں عجیب رنگت والے منفرد کینگرو کی پیدائش ہوئی جس کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

رپورٹیو پی آئی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے چڑیا گھر میں سرخ رنگ کی مادہ کینگرو کے تھیلے سے ایک بچے کو نکالا گیا جس چار سے پانچ ماہ کا ہے اور اس کا رنگ’سفید اور سبز‘ ہے۔ نیویارک کے شہر ہرپورس ولے میں قائم اینیمل ایڈونچر پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مادہ کینگرو کے پیٹ سے بچے کو گزشتہ ہفتے نکالا گیا۔

جب چڑیا گھر کے ملازم نے  انہیں باہر نکلا تو ایک کا رنگ سفید اور سرخ تھا جس کو دیکھ کر وہ ششدر رہ گیا۔

انتظامیہ کے مطابق کینگرو کے بچوں کی رنگت تبدیل ہونا جینیاتی مسئلہ ہے جسے طب کی زبان میں Leucism کہا جاتا ہے۔

سبز رنگ کے کتے کی پیدائشمزید پڑھیں: سبز رنگ کے کتے کی پیدائش

’جب بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو ایک خاص قسم کا مادہ کے اخراج ہوتا ہے اگر اس میں زیادتی یا کمی ہوجائے تو رنگ تبدیل ہوجاتا ہے‘۔

انتظامیہ کے مطابق کینگرو کے بچے کی آنکھیں سیاہ روغنی ہیں اور اُس کی صحت مکمل ٹھیک ہے۔

عجیب رنگ کے کتے کی پیدائش، دیکھنے والے بھی حیرانیہ بھی پڑھیں: عجیب رنگ کے کتے کی پیدائش، دیکھنے والے بھی حیران

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا میں پہلی بار سرخ کینگرو کے ہاں منفرد رنگ کے بچے کی کی پیدائش ہوئی، اس حوالے سے ہمیں کوئی تجربہ نہیں ہے۔