سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا

1 تعبيرية جمعرات 21 جنوری‬‮ 1202 - (دوپہر 3 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی اضافے کا رجحان رہا۔

آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 350 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 299 روپے اضافے سے 97 ہزار 179 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قدر 15 ڈالر اضافے کے بعد 1890 ڈالر فی اونس رہی۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مزید مہنگا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 160.50 سے بڑھ کر 160.62 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قدر 130 روپے اضافے سے 96 ہزار 880 روپے رہی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قدر 9 ڈالر اضافے سے 1853 ڈالر فی اونس رہی تھی۔