ممبئی : اپنے متنازعہ بیانات کے حوالے سے مشہور بھارتی فلمی اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک بار پھر نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے سینئر فنکار کو اپنی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کنگنا رناوت کبھی سوشانت سنگھ موت کے حوالے سے بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں کو تنقید کا نشانہ بناتی ہوئی نظر آتی ہیں، تو کبھی مہاراشٹر حکومت کے خلاف نازیبا کلمات ادا کرتی ہوئی پائی گئی ہیں۔ اس بار انہوں نے ہدف تنقید بالی ووڈ کی مشہور و معروف ہستی اور نغمہ نگار جاوید اختر کو بنایا ہے، اداکارہ نے نازیبا الفاظ پر مبنی ٹوئٹ کیا ہے۔ تازہ ٹوئٹ میں انہوں نے مبینہ طور پر جاوید اختر کو بھیڑیا کہا ہے اور اس بدتمیزی پر سوشل میڈیا صارفین کنگنا رناوت سے ناراض بھی نظر آرہے ہیں۔Today one more summon for me. Come all hyenas come together… Put me in jail… torture me and push me against the wall with 500 cases … come on. मर कर भी मेरी राख कहेगी मैं तुम सब भेड़ियों को नहीं छोड़ूँगी । https://t.co/PQf1TuiYYA — Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 21, 2021کنگنا رناوت نے اپنے ایک اور پیغام میں ممبئی پولیس کے ذریعہ تفتیش کے لیے نوٹس بھیجے جانے کی خبر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج مجھے ایک اور سمن جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سارے لکڑ بگھے ایک ساتھ آ جائیں اور مجھے جیل میں ڈال دیں۔ میرا استحصال کرو اورمزید500 کیس میرے اوپر لاد کر مجھے سلاخوں کے پیچھے کر دو، مر کر بھی میری راکھ یہی کہے گی کہ میں تم سب بھیڑیوں کو نہیں چھوڑوں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی پولیس کی جانب سے ایک ہتک عزت کیس میں تفتیش کے لیے کنگنا رناوت کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، نغمہ نگار جاوید اختر نے گزشتہ سال نومبر میں کنگنا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا تھا اور اسی پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کنگنا نے ٹوئٹ کیا ہے۔ حالانکہ اس ٹوئٹ میں انہوں نے جاوید اختر کا نام نہیں لیا ہے لیکن ظاہر ہے کہ کیس جاوید اختر نے کیا ہے تو غصے کا اظہار بھی ان ہی پر کیا گیا ہے۔