سفری پابندی کا خاتمہ، سعودی عرب نے پاکستانیوں‌ کو بڑی خوش خبری سنادی

1 تعبيرية پیر 17 مئی‬‮ 1202 - (شام 8 بجکر 1 منٹ)

شیئر کریں:

سفری پابندی کا خاتمہ، سعودی عرب نے پاکستانیوں‌ کو بڑی خوش خبری سنادی ریاض: سعودی حکومت نے پاکستان پر عائد کی جانے والی سفری پابندی کو ختم کرتے ہوئے فہرست سے نام نکال دیا۔

رپورٹعرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارت داخلہ نے بھارت سمیت 13 ممالک پر عائد کی جانے والی سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ اس فہرست سے پاکستان کے نام کو نکال دیا گیا۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں شام، لیبیا، لبنان، ترکی، آرمینیا، یمن، صومالیہ، وینزیلا، جمہوریہ کانگر، بیلا روس اور افغانستان شامل ہیں۔

وزارتِ داخلہ نے شہریوں کے نام جاری پیغام میں کہا کہ انہیں مذکورہ ممالک سفر کرنے کے لیے پیش گی اجازت لینا ہوگی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ کی جانب سے اُن شہریوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل سعودی عرب نے عائد کی جانے والی سفری پابندیاں ختم کیں، جس کے بعدملک بھر کے تمام ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور سرحدی چوکیوں کو سعودی شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد ریاض کے کنگ خالد ایئر پورٹ سے پہلی پرواز  مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے بعد روانہ ہوئی۔ محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’اُن سعودی شہریوں کو سفر کی اجازت ہوگی، جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرلی ہیں جبکہ ایک خوراک لینے والے وہ افراد بھی سفر کرنے کے اہل ہوں گے جو  ٹیکہ لگوانے کے بعد چودہ دن گزار چکے ہیں‘۔

بتایا گیا تھا کہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو سفر کی اجازت ہوگی جبکہ اٹھارہ برس سے کم عمر سعودی شہریوں کو سفر کی مشروط اجازت دی جائے گی‘۔ سعودی محکمہ ہوابازی نے شہریوں کو ہدایت کی کہ پرواز سے تقریبا چار گھنٹے پہلے ایئر پورٹ پہنچیں، مسافر کے علاوہ کوئی دوسرا ایئرپورٹ آنے کی زحمت نہ کرے، معذور مسافر کے ساتھ ایک شخص کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔