دونوں ہاتھ سے فاسٹ بالنگ، دنیا کا منفرد پاکستانی بالر سامنے آگیا

2 تعبيرية پیر 18 ستمبر‬‮ 7102 - (دوپہر 2 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

دونوں ہاتھ سے فاسٹ بالنگ، دنیا کا منفرد پاکستانی بالر سامنے آگیا لندن: دونوں ہاتھوں سے فاسٹ بالنگ کرانے والا دنیا کا واحد پاکستانی بالر سامنے آگیا، بالر کے فن کو مزید نکھارنے کے لیے لندن میں اس کی تربیت شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان کرکٹر یاسر جان پاکستان موبائل فون سروس کمپنی کے تحت لارڈز میں لگائے گئے کیمپ میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔

جاز رائزنگ اسٹار کیمپ کے تحت سامنے آنے والے دنیا کے منفرد ترین بالر یاسر جان دونوں ہاتھوں سے فاسٹ بال کرانے کی انوکھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

موبائل فون کمپنی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ شہباز نے بتایا کہ انگلینڈ میں ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد یاسر جان کا فن اور بھی نکھر کر سامنے آئے گا۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے یاسر جان نے کہاکہ میں شکر گزار ہوں کہ مجھے سامنے لایا جارہا ہے، میں قومی ٹیم میں شامل ہو کر وطن کا نام مزید روشن کرنے کی کوشش کروں گا۔