اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل‘ خالد لطیف پر بھی پانچ سال کی پابندی عائد

2 تعبيرية بدھ 20 ستمبر‬‮ 7102 - (صبح 8 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل‘ خالد لطیف پر بھی پانچ سال کی پابندی عائد تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں خالد لطیف کے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا‘ اور پانچ سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کرکٹر خالد لطیف پراینٹی کرپشن قوانین کی 6شقوں کی خلاف ورزی کاالزام تھا‘ خالد لطیف اور شرجیل خان کو فروری میں چارج شیٹ دی گئی تھی‘ دونوں کھلاڑیوں نے الزامات سے انکار کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے خالد لطیف کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے وارننگ دیتے ہوئے دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا ، پی سی بی کا کہنا اس موقع پر کہنا تھا کہ یونٹ کے سامنے پیش نہ ہوئے تو کیس میں مزید دفعات شامل کردی جائیں گی۔

دوسری جانب شرجیل خان کو دو ڈاٹ بالز کھیلنےکی ڈیل پر پا نچ سال کی سزا دی گئی، خالد لطیف کے کہنے پرشرجیل خان بکی سے ملا دوسرےاوور میں دو ڈاٹ بال کھیلنے کی ڈیل ہوئی تھی۔ ٹربیونل کے مطابق شرجیل خان خالد لطیف کے کہنے پر مبینہ بکی سے دس سے پندرہ منٹ ملا۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔