پاکستان اوریوکے میڈیا الیون کل میران شاہ میں مدمقابل ہونگی

2 تعبيرية بدھ 20 ستمبر‬‮ 7102 - (دوپہر 3 بجکر 61 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان اوریوکے میڈیا الیون کل میران شاہ میں مدمقابل ہونگی راولپنڈی : ورلڈ الیون ٹیم کے دورے بعد یو کے میڈیا الیون کی ٹیم بھی پاکستان آئیگی۔ پاکستان الیون کے خلاف خیر سگالی کرکٹ میچ کا میلہ کل میران شاہ میں سجے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے بعد وزیرستان کے کرکٹ کے میدان بھی آباد ہونگے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل میجر آصف غفور نے قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے بعد یو کے میڈیا الیون کی ٹیم میران شاہ میں میچ کھیلےگی۔

انہوں نے بتایا کہ میچ براہ راست نشر کیا جائےگا۔ خیر سگالی کرکٹ میچ میں پاکستان الیون اور یو کے میڈیا الیون کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میران شاہ میں امن میلہ سجے گا ،امن کپ کے ذریعے ہم ثابت کریں گے پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔

امن اورخوشحالی ہماری منزل ہے، کرکٹ میچ آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا جارہا ہے۔ آرمی چیف نے فاٹا کے بہادر شہریوں کے ساتھ میچ کاوعدہ کیاتھا۔ میران شاہ کے یونس خان اسٹیڈیم میں خیر سگالی میچ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے ہورہا ہے۔

پاکستان الیون میں انضمام الحق، یونس خان اورشاہد آفریدی جیسے اسٹارز ان ایکشن ہوں گے۔ میچ میران شاہ سے براہ راست نشر کیا جائےگا۔