سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر طلب، پاکستان کا شدید احتجاج

1 تعبيرية بدھ 16 اکتوبر‬‮ 9102 - (صبح 8 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر طلب، پاکستان کا شدید احتجاج اسلام آباد: بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرگورو اہلووالیا کو دفترخارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے کی، اس موقع پر پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا، بھارتی افواج نے نیزہ پیرسیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، فائرنگ سے ایک بزرگ اور بچی شہید ہوئی۔

’بھارتی افواج کی فائرنگ سے 8بےگناہ شہری زخمی ہوئے، بھارتی فوج ایل اوسی پر تسلسل سے خودکار اور بھاری اسلحہ استعمال کررہا ہے، بھارت کی طرف سے2017سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی‘۔

بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی، 3 افراد زخمیبھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی، 3 افراد زخمی

ترجمان ڈاکٹر فیصل کے مطابق بھارتی افواج کا بےگناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے اور آبادی کو نشانہ بنانا انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی مسلسل جنگ بندی خلاف ورزیاں امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی خلاف ورزیاں سنگین اسٹریٹجک غلط فہمی کا باعث بن سکتی ہیں، بھارت 2003کے جنگ بندی کے معاہدے کا احترام یقینی بنائے، دہلی حکام اپنی افواج کو جنگ بندی پر کاربند رہ کر عمل درآمد کی ہدایت کرے۔