بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے دعوے کو سچ کہنے کا جواز نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

1 تعبيرية پیر 21 اکتوبر‬‮ 9102 - (سپہر 5 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے دعوے کو سچ کہنے کا جواز نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے دعوے کو سچ کہنے کا جواز نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عالمی میڈیا، سفارتکاروں کو ان جگہوں پر لے جائیں گے، دنیا کو دکھائیں گے زمینی حقائق کیا ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اگر بھارت نہیں جانا چاہتا تو لوکیشن دفتر خارجہ سے شیئر کرلیں۔

دوسری جانب دہشت گردوں کے کیمپس کو نشانہ بنانے کا بھارتی آرمی چیف کے دعوے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے پیشکش پر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر ہیں، بھارتی آرمی چیف کے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی جواز ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کو پیشکش کی پھر بھی کوئی جواز نہیں ہے، منتظر ہیں توقع ہے بھارتی حکام جلد جواب دیں گے۔

یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس آر نے گزشتہ روز بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دورے کی پیشکش کی تھی، میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمیشن جہاں کہہ لے جائیں گے۔

خیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز ایل او سی کی خلاف ورزی کی تھی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جبکہ پاک فوج کے لانس نائیک سمیت 5 شہری شہید ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان و شہریوں کے بلند درجات اور  زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی تھی۔

عمران خان نے بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور انہیں مؤثر انداز  سے بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کی جرأت و بہادری کو سلام بھی پیش کیا۔