نیشنل ٹی 20 کپ، سدرن پنجاب نے سندھ کو 34 رنز سے ہرادیا

1 تعبيرية پیر 21 اکتوبر‬‮ 9102 - (شام 7 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

نیشنل ٹی 20 کپ، سدرن پنجاب نے سندھ کو 34 رنز سے ہرادیا فیصل آباد: نیشنل ٹی 20 کپ میں سدرن پنجاب نے سندھ کی ٹیم کو 34 رنز سے شکست دے دی، محمد حفیظ کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اقبال اسٹیڈیمتفصیلات کے مطابق اقبال اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے میچ میں سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سدرن پنجاب نے مقررہ اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔

وہاب ریاض نے 41 رنز اور شعیب ملک نے 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، دونوں کے درمیان 73 رنز کی شراکت قائم ہوئی، ٹیم کے چار کھلاڑی کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

سندھ کے فاسٹ بولر سہیل خان نے 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انور علی نے تین اور کاشف بھٹی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سندھ کی ٹیم 149 رنز کے بظاہر آسان ہدف کو حاصل کرنے کے لیے سندھ کی جانب سے بھی اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور صرف 4 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

کپتان اسد شفیق اور سرفراز احمد نے اسکور میں 63 رنز کا اضافہ کیا تاہم دونوں کھلاڑی ٹیم کو کامیابی نہ دلاسکے، وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے 37 گیندوں پر 45 رنز اور کپتان اسد شفیق نے 25 رنز بنائے۔

سندھ کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سدرن پنجاب کے محمد حفیظ اور زاہد محمود نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایونٹ میں کل (منگل) کے روز بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا جبکہ دوسرے میچ میں ناردرن اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں 12 میچ کھیلے گئے اور ایک میچ منسوخ ہوا، پوائنٹس ٹیبل پر ناردرن اور بلوچستان کی ٹیمیں 6،6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

ناردرن اور بلوچستان نے 4،4 میچ کھیلے اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، سدرن پنجاب 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، سندھ 4 پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

سینٹرل پنجاب 3، خیبرپختونخوا صرف 2 پوائنٹس کے ساتھ سب سے پیچھے ہیں، سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کا میچ بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑا تھا۔