کراچی : اسٹیٹ ایجنٹ سمیت2 افراد کی بیوہ خاتون سے اجتماعی زیادتی

1 تعبيرية بدھ 23 ستمبر‬‮ 0202 - (صبح 9 بجکر 23 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی : اسٹیٹ ایجنٹ سمیت2 افراد کی بیوہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کراچی : سرجانی ٹاؤن میں اسٹیٹ ایجنٹ  سمیت 2 افراد  نے بیوہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ، پولیس نے خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا ، جہاں سرجانی ٹاؤن میں بیوہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، سرجانی ٹاؤن تھانےمیں خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے اسٹیٹ ایجنٹ اور اس کے ساتھی پر زیادتی کاالزام لگاتے ہوئے کہا کرایے کے مکان میں رہتی ہوں اورفیکٹری میں کام کرتی ہوں، پلاٹ کی معلومات کیلئے اسٹیٹ ایجنٹ کےدفترگئی تو اسٹیٹ ایجنٹ سمیت 2افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گذشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن میں لڑکی کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزمان زیادتی کے بعد لڑکی کو شاپنگ مال کے باہر پھینک گئے تھے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی، پولیس حکام نے بتایا ملزمان نے گزشتہ رات شاپنگ مال کے سامنے سےلڑکی کو اغوا کیا تھا، لڑکی کو فلیٹ پر لے جا کرزیادتی کی گئی اور صبح لڑکی کو مال کے سامنے چھوڑگئے، لڑکی نے ون فائیو پرکال کر کے بتایا کہ اس کیساتھ زیادتی کی گئی۔