پی ٹی آئی اور جی ڈی اے مل کر سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑے گی، خرم شیر زمان

1 تعبيرية بدھ 23 ستمبر‬‮ 0202 - (صبح 01 بجکر 9 منٹ)

شیئر کریں:

پی ٹی آئی اور جی ڈی اے مل کر سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑے گی، خرم شیر زمان کراچی: تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے مل کر سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو سے رابطہ کیا جس میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو نے سندھ کےمختلف اضلاع میں بارشوں کے نقصانات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کے بارش متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کر رہی ہے،پی ٹی آئی اور جی ڈی اے مل کر سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑے گی۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے۔

پیپلزپارٹی کے 30 سے زائد ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں، خرم شیر زمانپیپلزپارٹی کے 30 سے زائد ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں، خرم شیر زمان

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے 30 سے 35 ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے خلاف وفاق نے سازش کرنا ہو تو دو دن کی بات بھی نہیں ہے، کراچی سے متعلق کوئی غیرآئینی یا قانونی راستہ نہیں اپنایا جائے گا۔