’’19 کروڑ روپے جل کر خاک ہوگئے‘‘

1 تعبيرية جمعرات 20 فروری‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

’’19 کروڑ روپے جل کر خاک ہوگئے‘‘ مونٹی کارلو: یورپی ملک موناکو میں 19 کروڑ(پاکستانی روپے) کی مہنگی ترین گاڑی دیکھتے ہی دیکھتے جل کر خاک ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ملین پاؤنڈ میں خریدی گئی مہنگی ترین گاڑی آتشزدگی کی نذر ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو نگل گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ گاڑی کے انجن میں اچانک آگ لگی جس نے پوڑی گاڑی کو لیپٹ میں لے لیا۔ فائرفائٹرز کے جائے وقوعہ پر پہنچنے تک گاڑی تقریباً جل چکی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے گھر کی چھت سے پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کررہی ہے۔ بدقسمتی سے وہ بھی ناکام ٹہری۔

گاڑی کے مالک نے فوری طور اپنے جان بچائی تاہم اسے قیمتی گاڑی کے ضیاع ہونے پر بہت دکھ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ’’ایک ملین پاؤند جل کر خاک ہوگئے‘‘