ماسکو : روسی فوجی نے 16 ٹینکوں کی مدد سے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی، اس کام کیلئے فوجی نے ٹینکوں کی دو کمپنیوں کی مدد حاصل کی۔
دنیا بھر میں بسنے والے بہت سے افراد ایسے ہیں جو اپنی محبوب سے منفرد انداز میں محبت کا اظہار کرکے شادی کی پیشکش کرتے ہیں لیکن روسی فوج کے ایک لیفتیننٹ نے اپنی محبوبہ کو 14 فروری کو شادی کی پیش کش کرنے کےلیے ایسا انوکھا طریقہ اپنایا کہ دنیا دنگ رہ گئی۔ روسی فوجی ڈینس خازنسیف نے 14 فروری 2020 کو ویلنٹائن ڈے پر اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کا ارادہ کیا تو پوری کی پوری رجمنٹ ہی اس کا ساتھ دینے کےلیے تیار ہوگئی اور 16 ٹینکوں پر مشتمل دو کمپنیوں نے دل کی شکل بناکر پر لڑکی کو سرپرائز دیا۔Tank a hint and be mine! Watch Russian soldier propose to GF with help of 16 MBTs#ValentinesDay https://t.co/Wj2AgTzojq — Sputnik (@SputnikInt) February 14, 2020غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب رجمنٹ نے ٹینکوں کی مدد سے دل بنالیا تو لفٹیننٹ ڈینس خازنسیف اپنی محبوبہ کو آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر ٹینکوں کی طرف لایا اور گلدستہ دیتے ہوئے محبت کا اظہار کیا۔ لڑکی نے جب ماسکو کے قریب واقع فوجی چھاونی میں ٹینکوں سے دل بنا دیکھا تو خوشی خوشی شادی کےلیے ہاں کردی۔