فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،وزیراعظم عمران خان

1 تعبيرية بدھ 23 ستمبر‬‮ 0202 - (صبح 11 بجکر 94 منٹ)

شیئر کریں:

فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،وزیراعظم عمران خان اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے سے متعلق اسٹیک ہولڈرز پر رابطے مستحکم اور مربوط نظام تشکیل دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں زرعی شعبے میں اصلاحات اور پیداوار میں اضافے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مختلف زرعی اجناس کی پیداوار کی موجودہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،زرعی شعبے سے متعلق میڈیم اور لانگ ٹرم منصوبوں پر ایکشن پلان پیش کیا جائے۔

وزیراعظم نے مختلف اجناس کی پیداوار کے تخمینوں پر درست ، مستند اور قابل بھروسہ ڈیٹا بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈیش بورڈ فعال کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبےسےمتعلق اسٹیک ہولڈرز پر رابطےمستحکم اور مربوط نظام تشکیل دیا جائے،اجناس کی پراسیسنگ کے حوالے سے خصوصی اقتصادی زونز پر توجہ دی جائے۔

عمران خان نے چین کے تجربے سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کی مہارت اور تعاون کا بھرپور استعمال یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کے دوران ایگروایکولوجیکل زونز کو ازسر نو مرتب کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں کو درآمدکی جانے والی اجناس کی پیداوارکی طرف راغب کیا جائے،درآمدی اجناس کی پیداوار پر کاشت کاروں کو مطلوبہ معاونت دی جائے۔