پاکستان کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، محمد حفیظ

1 تعبيرية جمعہ 17 جنوری‬‮ 0202 - (صبح 01 بجکر 05 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، محمد حفیظ لاہور: معروف پاکستانی آل راؤنڈ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، جب وقت آئے گا قومی ٹیم سے اچھے اندازمیں ریٹائرمنٹ لینا چاہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 سال سے پاکستان کے لیے بیٹسمین کے طور پر ہی کھیلا ہوں، بولنگ میرا پلس پوائنٹ ہے، مس کروں گا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، جب وقت آئے گا قومی ٹیم سے اچھے اندازمیں ریٹائرمنٹ لینا چاہوں گا۔

قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی کا کہنا تھا کہ سلیکشن نے مجھ پر اعتماد کیا، کوشش ہے پرفارمنس سے ٹیم کو جیتاؤں، میرے لیے سب سے ضروری میری پرفارمنس ہے جو جیت میں کام آئے، ہوم کراؤڈ کے سامنے پرفارم کرنے کا الگ مزا ہے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ بابراعظم بہترین کھلاڑی ہے، امید ہے لانگ ٹرم کپتانی کریں، جیت کسی بھی کھلاڑی اور کپتان کو اعتما د دیتی ہے، کپتان مشورہ مانگے گا تو دوں گا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ملک میں عالمی کرکٹ واپس لانے پر پی سی بی کو مبارکباد دیتا ہوں، ٹی ٹوینٹی میں نمبر ون ہیں، سیریز جیت کر وننگ ٹریک پر آنا ہے۔