محفوظ شہروں‌ میں پاکستانی شہر بھی شامل

1 تعبيرية ہفتہ 18 جنوری‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

محفوظ شہروں‌ میں پاکستانی شہر بھی شامل ابوظبی : اسلام آباد پاکستان کا، مینگلور بھارت کا جبکہ ابوظبی دنیا کا سب سے محفوظ ترین شہر بن گیا ہے۔

خلیج ٹائم کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت اور سب سے بڑی ریاست ابوظبی کو دنیا کا سب سے محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جہاں جرائم کی شرح 11.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ شرح جرائم اور ابوظبی کو دنیا کا محفوظ ترین شہر ایک سروے کے بعد قرار دیا گیا ہے۔

نمبیو عالمی سطح پر سروے کرنے والا ایک ادارہ ہے جو شہروں میں، اشیاء کی قیمتیں، جرائم کی شرح، صحت کا نظام اور دیگر چیزوں سے متعلق ڈیٹا جمع کرتا۔

نمبیو کے مطابق دنیا کے 374 شہروں میں سے اماراتی دارالحکومت ابوظبی دنیا کا سے محفوظ ترین شہر ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں جبکہ دبئی فہرست میں ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔

دنیا کے محفوظ ترین شہر یہ ہیں، ابوظبی، تائیپی، کیوبک، زیورک، دبئی، میونخ، اسکی شہر(ترکی کا شہر)، برن۔

بھارتی شہر مینگلور 37 ویں نمبر اور پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں 74 ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ وینزویلا کا شہر کاراکس دنیا کا سب سے غیر محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔