'کورونا کے خلاف میلان سے اسلام آباد تک مل کر کام کرنا ہوگا'

3 تعبيرية پیر 26 اکتوبر‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 95 منٹ)

شیئر کریں:

'کورونا کے خلاف میلان سے اسلام آباد تک مل کر کام کرنا ہوگا' سربراہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں ہم ہمت نہیں ہارسکتے اور ہار نہیں مان سکتے۔

میڈیا بریفنگ میں سربراہ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا وبا میں ہماری تھکان حقیقی ہے یہ مشکل دور ہے مگر ہم ہمت نہیں ہار سکتے، کورونا پر قابوپانےکےدوران ہمت ہارنا خطرناک ہو گا اور ہمیں ہارماننی بھی نہیں چاہئے۔

انہوں نے کورونا پر سیاست کو بند کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کوئی سیاسی فٹبال نہیں، ہمیں وبا پر سیاست روکنی ہوگی، وبا پر غیر سیاسی ہونا پڑے گا اور وبا کو کسی بھی قسم کی سیاست دور رکھنا ہوگا۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کوئی نام نہادلاک ڈاؤن نہیں چاہتا ہمیں لاک ڈاؤن سے بچنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، میلان سےاسلام آبادتک ملکرکام کریں تووائرس سےنمٹاجاسکتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قربانیاں دےکرسمجھوتہ کرکےتجارتی تعلقات سےمعیشت بحال کرسکتےہیں،بچوں کو اسکول بھیج سکتے ہیں،معیشت اور زندگی دوبارہ بحال کرسکتےہیں۔