چنگ چی میں بیٹھی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

1 تعبيرية جمعہ 24 ستمبر‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 21 منٹ)

شیئر کریں:

چنگ چی میں بیٹھی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ لاہور میں چنگ چی میں بیٹھی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، گڑھی شاہو میں بچہ گود میں اٹھائے خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس میں موٹر سائیکل سوار خاتون کو تنگ کرتا نظر آرہا ہے، خاتون جان چھڑانے کے لیے چنگ چی میں جا بیٹھی۔

اوباش شخص نے پھر بھی پیچھا نہ چھوڑا اور خاتون کا تعاقب کرنا شروع کردیا۔

خاتون کو تنگ کرنے کے واقعے کے دوران کار سوار تنگ کرنے والے کو سبق سکھانے کی بجائے ویڈیو بناتا رہا۔

سی پی او لاہور کے حکم پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کی موٹر سائیکل نمبر سے ملزم کو جلد ٹریس کرلیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جشن آزادی کے روز چنگ چی میں بیٹھی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ عدالت نے آج ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔