پاکستان میں ایک دن سے کورونا سے 42 اموات ، 2ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

1 تعبيرية ہفتہ 25 ستمبر‬‮ 1202 - (دوپہر 5 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان میں ایک دن سے کورونا سے 42 اموات ، 2ہزار سے زائد کیسز رپورٹ اسلام آباد : پاکستان میں کوروناکیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے ، 24 گھنٹوں میں 2060 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ 42مریض انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں دوران کورونامیں مبتلا مزید 42 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار524 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹے میں 44ہزار958 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2ہزار60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.58 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک کیسزکی تعداد4ہزار سے زائد ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ36ہزار888 ہوگئی ہے۔

صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار510 ، پنجاب میں 4 لاکھ 27 ہزار 583 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 766 اور بلوچستان میں32 ہزار837 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار913 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 289، اور آزاد کشمیر میں 33 ہزار 990 کیسز سامنے آچکے ہیں۔