ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شکتی کپور نے بیٹی و اداکارہ شردھا کپور کی فلم کے گانے ’شو می دی ٹھمکا‘ پر رقص کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شکتی اور شردھا کپور کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس پر اداکار ٹائیگر شیروف نے تبصرہ کرتے ہوئے ’لیجنڈ لکھا۔‘ جبکہ راکل پریت نے کہا کہ بہت پیاری ویڈیو ہے۔ ’شو می دی ٹھمکا‘ میں سنیدھی چوہان اور شاشوت سنگھ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ اسے پریتم نے کمپوز کیا ہے اور اس کے بول امیتابھ بھٹا چاریہ نے لکھے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض لو رنجن نے انجام دیے ہیں جبکہ فلم میں شردھا کپور کے ساتھ رنبیر کپور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، تو جھوٹی میں مکار آئندہ ماہ 8 مارچ کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔