برازیلا: برازیل سے تعلق رکھنے والی نرس نے کرونا سے متاثرہ مریض کی تنہائی دور کرنے کے لیے گرم دستانہ تیار کرلیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کی نرس نے اسپتال میں زیر علاج کرونا مریض کا اکیلا پن اور مایوسی دور کرنے کے لیے دستانوں کو ملا کر ہاتھ تیار کیا ہے۔ دستانوں کا اس ہاتھ میں ہلکا گرم پانی بھر کر مریض کے ہاتھ پر باندھا گیا تاکہ مریض کو اس چیز کا احساس ہوتا رہے جیسے اُسے کوئی چھو رہا ہے یا اُس کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس مریض کے لیے نرس نے ہاتھ تیار کیا وہ کرونا سے بہت زیادہ متاثر ہے، علاج کے دوران وہ تنہائی کا شکار تھا اور بار بار اس کی شکایت بھی کررہا تھا۔ چین: کرونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے اعزازات کا اعلانمزید پڑھیں: چین: کرونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے اعزازات کا اعلان اگر نرس مریض کو ہاتھ لگاتی تو شاید وہ بھی متاثر ہوتی اس لیے نرس نے طبی عملے کے لیے استعمال ہونے والے سلیکون کے دستانوں کو ملا کر اس کے درمیان میں مریض کا ہاتھ رکھ دیا۔ حیران کن طور پر ان دستانوں کے درمیان جب مریض کا ہاتھ رکھا گیا تو اُسے بہت زیادہ سکون ملا اور وہ مطمئن بھی ہوا۔‘The hand of God’ — nurses trying to comfort isolated patients in a Brazilian Covid isolation ward. Two disposable gloves tied, full of hot water, simulating impossible human contact. Salute to the front liners and a stark reminder of the grim situation our world is [email protected] pic.twitter.com/eldzkT4JHa — Nissim Mannathukkaren നിസ്സിം മണ്ണത്തൂക്കാരൻ (@nmannathukkaren) April 8, 2021نرس کے اس شاندار کام کی سوشل میڈیا پر ہر جانب خوب تعریف کی جا رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’’یہ تصویر دل کو چھو جانے والی ہے، جو سارے حالات کی عکاسی کرتی ہے۔ کویت: فرنٹ لائن ورکرز کے لیے مفت فضائی ٹکٹسیہ بھی پڑھیں: کویت: فرنٹ لائن ورکرز کے لیے مفت فضائی ٹکٹس ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے اس تصویر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’وبا کے دوران فرنٹ لائن میں کھڑے ہیلتھ ورکرز نے جس طرح خدمات انجام دیں اُن کی تعریف کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہے‘۔
No words can express my admiration for #healthworkers on the frontlines in this pandemic and the incredible ways they are finding to comfort their patients. There’s so much we must learn from you and do to assist and protect you! #SupportHealthCareWorkers https://t.co/oyP5hqwXQ1 — Tedros Adhanom Ghebreyesus (@DrTedros) April 9, 2021انہوں نے لکھا کہ ’ہیلتھ ورکرز مریضوں کی آسانی کو تلاش کرنے کے لیے اقدامات کرتے ہیں تاکہ انہیں تکلیف کا احساس کم سے کم ہو‘۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے لکھا کہ ‘ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے اور آپ کی مدد اور حفاظت کے لئے ہمیں بہت کچھ کرنا ہوگا‘۔