آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے تحت کام کرنے والی ایک نئی ویڈیو سروس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، اس سروس کے ذریعے ساکن تصاویر کو متحرک کیا جاسکتا ہے۔
ایک ویب سروس کمپنی مائی ہیریٹج نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیپ ناسٹلجیا نامی سروس متعارف کروائی ہے جو کسی عام تصویر کو متحرک کردیتی ہے اور ٹویٹر پر لوگوں نے اسے خوفزدہ کردینے والی فیک ویڈیوز کو بنانے کے لیے استعمال کیا۔“It makes me so happy to see him smile again!” Try our new #DeepNostalgia #PhotoAnimation feature for yourself and prepare to be AMAZED!!! https://t.co/p3h600G3MX pic.twitter.com/YdAn9IxyW0 — MyHeritage (@MyHeritage) February 28, 2021اس سروس کے ذریعے اے آئی لائسنسڈ ڈی ۔ آئی ڈی کو استعمال کر کے ایک اسٹل فوٹو کو متحرک کیا جاتا ہے، یہ آئی فونز کے لائیو فوٹوز جیسا فیچر ہے جس کی مدد سے اسمارٹ فون کی تصاویر کو چند سیکنڈ کی ویڈیو میں بدل دیا جاتا ہے۔ ڈیپ ناسٹلجیا میں کسی بھی کیمرے سے کھینچی گئی تصویر کو زندگی دی جاسکتی ہے، یہ پروگرام چہرے کی حرکات کی پری ریکارڈڈ ویڈیوز کو استعمال کرکے کسی بھی اسٹل فوٹو کے لیے بہترین کام کرتی ہے۔
oh my! @MyHeritage has created such an extraordinary photo animation tool. Here is my grandmother! I have clients waiting for work today, how can I tear myself away from this and from #RootsTechConnect pic.twitter.com/op6cMjcXXH — Nicole Lascelle (@pedigreetales) February 25, 2021کمپنی کا مقصد لوگوں کو اپنے دنیا سے گزر جانے والے پیاروں کی تصاویر کو متحرک ہوتے دیکھنے میں مدد دینا ہے جو بظاہر ایک اچھا خیال ہے۔
Alright, I’m joining the game and animating some ancient stuff. This is from the Acropolis Museum in Athens Kinda fun, though it won’t work on ancient animals! I’ll add more as I get some OK ones pic.twitter.com/AwG9fA99Lj — Flint Dibble #x1f356;#x1f3fa;#x1f4d6; (@FlintDibble) February 28, 2021لوگ مائی ہیرٹیج میں فری اکاؤنٹ پر سائن اپ ہونے کے بعد ایک تصویر اپ لوڈ کرسکتے ہیں، اس کے بعد کا عمل خودکار طور پر ہوتا ہے اور اس تصویر کی جی آئی ایف تیار ہوجاتی ہے۔ ڈیپ ناسٹلجیا میں صرف چہرے کو ہی اینی میٹڈ کیا جاسکتا ہے اور مکمل تصویر کو متحرک کرنا ممکن نہیں، اس سائٹ پر 5 تصاویر کو مفت اپ لوڈ کیا جاسکتا ہے اور اس کے بعد ایک پیڈ اکاؤنٹ پر رجسٹر کرنا ہوگا۔