طاہر شاہ کا مداحوں کو نئے سال کا تحفہ

37 تعبيرية پیر 2 جنوری‬‮ 7102 - (دوپہر 21 بجکر 94 منٹ)

شیئر کریں:

طاہر شاہ کا مداحوں کو نئے سال کا تحفہ کراچی: سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے سال نو کی آمد پر اپنے مداحوں کے لیے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی ہے، جسے ’انسانیت محبت‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اپنے منفرد انداز اور آواز سے سوشل میڈیا پر کم عرصے میں اسٹار بننے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے سال نو کی ابتدا کے پہلے ہی روز مداحوں کو بڑا سرپرائز دیا ہے۔ سوشل میڈیا اسٹار طاہر شاہ نے نئے گانے کو ’’انسانیت محبت‘‘ کا نام دیا ہے، جس میں اُن کی گود میں سفید بلی ہے اور وہ اسے پیار کررہے ہیں جبکہ ساتھ ساتھ گانا بھی گا رہے ہٰں جو انہوں نے خود تحریر کیا ہے۔ طاہر شاہ نئی ویڈیو میں بھی اپنے منفرد لباس کے انداز کو اپنائے ہوئے ہیں، سنہرے رنگ کے کپڑوں میں گلوکار ایک بلند سونے کے رنگ کی کرسی پر بیٹھے ہیں جبکہ انہوں نے سونے کی انگوٹھیاں بھی پہنی ہوئی ہیں۔ اسی طرح پس منظر میں نظر آنے والے درخت کے پتے بھی سنہری رنگ کے ہیں۔ خیال رہے طاہر شاہ کو سوشل میڈیا پر اُس وقت پذیرائی حاصل ہوئی جب انہوں نے اپنا پہلا گانا ’’آئی ٹو آئی‘‘ نشر کیا تھا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس پر تنقید بھی ہوئی جبکہ کچھ لوگوں نے اس کو سراہا بھی تھا۔ طاہر شاہ نے گزشتہ برس اپنا ایک اور گانا ’’اینجل‘‘ کے نام سے نشر کیا ، جس پر پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کے علاوہ بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے تبصرے کیے تھے۔ یاد رہے گزشتہ دنوں طاہر شاہ کو نامعلوم کال کے ذریعے قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد وہ ملک چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں۔ واضح رہے طاہر شاہ کے ابھی تک تین گانے نشر ہوئے ہیں جو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر پذیرائی حاصل ہونے کے بعد انہیں کئی شوز میں بطور مہمان مدعو بھی کیا گیا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں