دنیا کے مہنگے ترین ماسک، رکھیں چہرے کو حسین و جواں

61 تعبيرية جمعرات 5 جنوری‬‮ 7102 - (شام 7 بجکر 63 منٹ)

شیئر کریں:

دنیا کے مہنگے ترین ماسک، رکھیں چہرے کو حسین و جواں جواں رہنا اور خوبصورت دِکھائی دینا ہر مرد و عورت کی اولین خواہش ہے، خوبصورت اور جواں جلد کے حصول کے لیے ہر قسم کے جتن کیے جاتے ہیں جس کے لیے مہنگی سے مہنگی اشیاء کا استعمال کرنا بھی عام ہے کیوں کہ نہ تو شوق کا کوئی مول ہے اور نہ ہی خواہش کی کوئی حد ہے۔ Quick-and-Easy Tips for Healthy, Beautiful Skin by arynews خوبصورت اور جواں جلد کے حصول کے لیے دنیا بھر میں خواتین الگ الگ تجربات کرتی نظر آتی ہیں اور شاید یہ سلسلہ ازل سے جاری ہے تا ہم اب مضر رساں کیمیکل اجزاء سے بنے ہوئے کاسٹیمک کے بجائے صحت افزا فطری اورمحفوظ طریقوں کو اپنا جا رہا ہے۔ چہرہ حسن کا آئینہ دار ہوتا ہے اسی لیے عمومی طورپرخواتین اپنے چہرے کی شادابی اور تازگی کو برقرار رکھنے، خوبصورت نظر آنے اور چہرے کی جلد کو لمبی عمردینے کے لیے مہنگے ترین ماسک استعمال کرتی ہیں۔دنیا بھر میں مہنگے ترین ماسک کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے سب سے مہنگے ترین ماسک کو اصلی ہیرے سے تیار کردہ کیا جاتا ہے، اصلی ہیرے کے پاؤڈر سے جلد چمکدار ہوجاتی ہے جب کہ اس میں موجود قیمتی پتھروں کا پاؤڈر، سمندری مٹی اور گلاب کی پتیاں چہرے کی جلد کو نرم و نازک او صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اسی طرح دوسرا مہنگا ترین ماسک سمندری آبی حیات سیپی کے موتی کے پاؤڈر سے تیار کردہ ماسک ہے جس میں شامل پپیتا، ایلوویرا اور کالی ریت جلد کے مردہ خلیوں کو جلا بخش کر پھر سے چہرے کو پر کشش، روشن اور چمکدار بناتے ہیں اورجلد کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جلد کو سورج کی تپتی دھوپ سے بچانے کے لیے سونے کے زرات سے تیار کردہ ماسک کا استعمال کیا جاتا ہے، یہ ماسک چہرے کی جلد کو جھلسنے اور جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے اس ماسک کی مالیت تو ہزاروں ڈالرز میں ہوتی ہے لیکن یہ چہرے کی دلکشی اور رعنائی کا ضامن بھی ہے۔ اصلی ہیرے، موتی اور سونے سے تیار کردہ ماسک کے علاوہ جس ماسک کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے وہ چینی اورنمک سے تیار کیے گئے ماسک ہیں جس میں وٹامن ای بھی شامل کیا جاتا ہے جس سے چہرہ جواں اورچمکدار ہوجاتا ہے۔ قدرتی معدنیا ت سے جلد کو جاذب نظر بنانا مہنگا ضرور ہو سکتا ہے لیکن یہ تمام تر مضراثرات سے پاک اورانسانی جلد کے لیے محفوظ بھی ہوتے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ جلد کو تازگی اور شادابی فراہم کرنے والے قدرتی اجزاء سے تیار کردہ یہ ماسک تیزی کے ساتھ خواتین میں مقبول ہو رہے ہیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں