حکمرانی کے لیے جانوروں کے درمیان خونخوار لڑائی

65 تعبيرية بدھ 15 فروری‬‮ 7102 - (صبح 6 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

حکمرانی کے لیے جانوروں کے درمیان خونخوار لڑائی زمین پر قبضہ اور حکمرانی کے لیے لڑائی صرف انسانوں کے درمیان ہی نہیں ہوتی بلکہ اب جانور بھی اس کے لیے ایک دوسرے سے جھگڑنے لگے ہیں اور علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے انسانوں کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے گروہ کی شکل میں قبضہ کرنے کی کوشش کرنے لگے ہیں۔ اسی حوالے سے فیس بک پر کی جانے والی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس کے مطابق تین روز قبل ’’پروٹو سیگروز‘‘ سمندر کے قریب علاقے میں حکمرانی قائم کرنے کے لیے گلہری سے ملتے جلتے ایک نامعلوم جانوروں کے گروہ کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی۔ ایک ہی برادری کے دو گروہوں کی یہ لڑائی اس قدر بڑھ گئی کہ وہ لڑتے لڑتے سڑک پر آگئے اور بنا خوف کے لڑتے رہے، اس دوران وہاں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی تاہم یہ گروہ لڑتے رہے۔ ٹریفک کی خراب صورتحال کو دیکھ کر پولیس طلب کی گئی تو پولیس نے جانوروں کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی مگر باز نہ آئے تو ایک اہلکار نے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا جس کے بعد سب سڑک سے ہٹ گئے اور ٹریفک کی روانی بحال ہوئی۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں