اژدھے کے پیٹ میں‌ پھنسی ٹینس بال منہ کے ذریعے باہر نکال لی گئی

69 تعبيرية بدھ 15 فروری‬‮ 7102 - (شام 7 بجکر 62 منٹ)

شیئر کریں:

اژدھے کے پیٹ میں‌ پھنسی ٹینس بال منہ کے ذریعے باہر نکال لی گئی ٹاؤنز ویلی: انڈھے کھانے کے شوقین اژدھے نے گھر میں پڑی ٹینس بال کو انڈا سمجھ کر نگل لیا، ڈاکٹرز نے 20 منٹ کی جدوجہد کے بعد بال واپس منہ کے ذریعے باہر نکال لی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ٹاؤنز ویلی میں پالتو اژدھے نے گھر میں پڑی ٹینس بال نگلی تو وہ اس کے پیٹ میں پھنس گئی جس کے بعد اُس کی طبیعت خراب ہوگئی۔ اہل خانہ نے اژدھے کی بگڑتی صورت حال کو دیکھ کر طبیب سے مشورہ کیا تو ایکسرے میں یہ بات سامنے آئی کہ اُس کے پیٹ میں گیند نما کوئی چیز پھنسی ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز نے سانپ کا علاج شروع کیا اور اس کے پیٹ کا آہستہ آہستہ مساج شروع کیا تو بال اپنی جگہ سے کھسک کر آگے بڑھی جس کے بعد ٹیم نے پیٹ کو اس طریقے سے دبانا شروع کیا کہ بال منہ کی طرف جانے لگی۔ بیس منٹ کے کامیاب آپریشن کے بعد اژدھے کے منہ سے وہ ٹینس بال باہر آگیا تاہم اس دوران گھر والوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جسے دیکھنے والے طریقہ علاج پر حیران رہ گئے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں