امریکا میں ٹرمپ مگر مچھ

47 تعبيرية بدھ 15 فروری‬‮ 7102 - (شام 7 بجکر 72 منٹ)

شیئر کریں:

امریکا میں ٹرمپ مگر مچھ واشنگٹن: امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ایک غیر معمولی رنگت کا حامل مگر مچھ دیکھا گیا۔ رہائشیوں نے اس مگر مچھ کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رنگ سے مشابہت پر اسے ’ٹرمپ مگر مچھ‘ کا نام دے ڈالا۔ جنوبی کیرولینا کے ایک تالاب میں دیکھا جانے والا یہ نارنجی رنگ کا مگر مچھ 4 سے 5 فٹ لمبا ہے۔ ایک ماہر جنگلی حیات نے مگر مچھ کی اس غیر معمولی رنگت کے بارے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تالاب کے پانی میں موجود کائی اس رنگت کا سبب ہوسکتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حتمی طور پر کوئی بات اس وقت تک نہیں کہی جاسکتی جب تک تالاب کے پانی کی جانچ نہ کرلی جائے۔ ایک اور ماہر حیاتیات کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے مگر مچھ نے کسی لوہے کے پائپ میں سردی کا موسم گزارا ہو جس کے باعث لوہے کا زنگ مگر مچھ پر بھی چڑھ گیا ہو۔ اس سے قبل ایک اور امریکی ریاست فلوریڈا میں بھی ایسا ہی ایک مگر مچھ دیکھا گیا جس کی جسامت اور وزن نہایت غیر معمولی اور دیوہیکل تھی اور اسے گوڈزیلا قرار دیا جارہا تھا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں