چونسٹھ سالہ خاتون کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش

73 تعبيرية ہفتہ 18 فروری‬‮ 7102 - (صبح 11 بجکر 33 منٹ)

شیئر کریں:

چونسٹھ سالہ خاتون کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش میڈرڈ : چونسٹھ سالہ اسپینی خاتون نے دو جڑواں بچوں کو جنم دے کر لوگوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا، دونوں بچوں کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی اسپین میں ایک چونسٹھ سالہ خاتون نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا، ڈاکٹروں نے زچہ اور بچے دونوں کو صحت مند قرار دیا ہے، خاتون نے سیزیریئن آپریشن کے ذریعے ایک لڑکے اورایک لڑکی کو جنم دیا۔ لڑکے کا وزن 2.4 کلوگرام اور لڑکی کا 2.2 کلوگرام ہے۔ بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم ہسپانوی میڈیا کے مطابق انہوں نے امریکہ میں فرٹیلیٹی ٹریٹمنٹ کروائے تھے۔ ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پچوں کی پیدائش میں کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کیا گیا۔ مقامی روزنامہ الپائس کے مطابق حالیہ سالوں میں 60 سال عمر سے زیادہ کی دو دیگر ہسپانوی خواتین نے بھی صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے. اپریل 2016 میں 70 سال سے زیادہ عمر کی ایک بھارتی خاتون دلجندر کور نے بھی انڈیا کی ریاست ہریانہ میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا تھا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں