دبئی ، دنیا کی پہلی گھومنے والی عمارت کی تعمیر کا آغاز

43 تعبيرية منگل 21 فروری‬‮ 7102 - (صبح 6 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

دبئی ، دنیا کی پہلی گھومنے والی عمارت کی تعمیر کا آغاز دبئی : دبئی کو عجوبوں کی سرزمین کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا،اب وہاں ایسی عمارت بن رہی ہے کو خود تو گھومے گی اور دیکھنے والوں کو چکرانے پر مجبور کردے گی۔ دبئی تجارتی و تفریحی سرگرمیوں میں دنیا بھر کے شہروں میں اہمیت کا حامل ہیں، یہاں سارا سال سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہیں، جس کے باعث دبئی میں نہ صرف جدید ترین سہولیات دستیاب ہیں بلکہ انوکھی عمارتیں بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔ دبئی میں دنیا کی بلندترین عمارتوں اور دنیا کے سب سے بڑے تھیم پارک کے بعد ایک اور شاہکار عمارت تعمیر کی جارہی ہے، جو تین سو ساٹھ ڈگری پر مسلمل گھومتی رہے گی اور اپنا رخ بدل سکیں گی۔ دی ڈائنامک ٹاور نامی یہ عمارت اسی منزلوں پر مشتمل ہوگی، اس کا ماڈل اسرائیلی اطالوی ڈیزائنر ڈایوڈ فشر نے دوہزار آٹھ میں پیش کیا تھا۔ اس رہائشی عمارت میں بننے والے ایک اپارٹمنٹ پر تیس ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی جبکہ منصوبہ 2020 میں مکمل ہوگا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں