نواز شریف کی نا اہلی کے موقع پر ماحول کو خوشگوار بنا نےکے لئے مولانا فضل الرحمان نے کونسا لطیفہ سنایا ؟ آپ بھی جانیئے

7 تعبيرية ہفتہ 29 جولائی‬‮ 7102 - (سپہر 5 بجکر 52 منٹ)

شیئر کریں:

نواز شریف کی نا اہلی کے موقع پر ماحول کو خوشگوار بنا نےکے لئے مولانا فضل الرحمان نے کونسا لطیفہ سنایا ؟ آپ بھی جانیئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی کے موقع پر ماحول کو خوشگوار بنانا تھا تو ایک لطیفہ سنایا کہ ”مجھ پر کوئٹہ میں خود کش حملہ ہوا تو تو کچھ ساتھی میری گاڑی میں موجود تھے ان میں سے ایک دوست دو ماہ کے بعد ملا تو کہنے لگا کہ جب سے دھماکہ ہوا ہے اس وقت سے لے کر اب تک میرے کان بند ہیں تو میں نے کہا کہ دھماکہ تو میری والی سائیڈ پر ہو ا تھا تو اس نے کہا کہ میرا تو پہلی بار تھا۔مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ میں نے نواز شریف سے کہا کہ آپ کے ساتھ کونسا پہلی مرتبہ ہوا ہے “۔ سیاسی اتار، نشیب و فراز ، خوشی ، غم سیاسی کارکن کو سامنا کرنا پڑتا ہے ، عمران مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہا ہے کرپشن کے خاتمے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ، نواز شریف نا اہلی کو کسی بھی عدالت میں مثال کے طور پر پیش نہیں کیا جس سکتا ،پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے میں امریکا کا کردار ہے وہ نہیں چاہتا کہ سی پیک کے ذریعے ہم چائنا کے قریب اورامریکہ کے حصار سے نکل جائیں ، نواز شریف سی پیک پر اپنے تما م مسائل سے نمٹ رہا تھا اورکسی بھی پریشر میں نہیں آیا لیکن عدالت نے مناسب فیصلہ جاری نہیں کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ مجھے اقتدار سے بہت محبت ہے تو جنرل ضیاءکے دور کی پیشکشیں قبول کرتا لیکن اپنے نظریے پر ڈٹا ہے ۔ یہ دیکھ لینا چاہیے کہ میرے ہی حکومتوں سے سب سے زیادہ لڑائیاں رہی ہیں کسی کے ساتھ نظریہ پر سمجھوتا نہیں کیا ، بنیادی اختلاف ہی لبرل پاکستان جیسے نظریات رکھنے والوں سے ہے چاہے وہ کوئی بھی ہو ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے محترمہ بے نظیر کے ساتھ آٹھ سال تک جمہوریت کی جنگ لڑی لیکن جب ان کی حکومت بنی تو میں اپوزیشن میں بیٹھ گیا تھا اور ایسے ہی نوازشریف کی آفرز کو ٹھکرا دیا تھا تب اور اب کے نظریات میں بہت فرق آچکا ہے ۔