بارشوں کا نیا سلسلہ،این ڈی ایم کی پیش گوئی نے پورے ملک میں ہلچل مچادی

134022 تعبيرية منگل 22 مارچ‬‮ 6102 - (سپہر 5 بجکر 41 منٹ)

شیئر کریں:

بارشوں کا نیا سلسلہ،این ڈی ایم کی پیش گوئی نے پورے ملک میں ہلچل مچادی اسلام آباد (نیوزڈیسک)بارشوں کا نیا سلسلہ،این ڈی ایم کی پیش گوئی نے پورے ملک میں ہلچل مچادی،این ڈی ایم اے نے آئندہ دنوں میں مزید بارش کے امکان پر ایڈوائزری جاری کردی۔ تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ بارشوں کا بننے والا نیا سسٹم (آج)بدھ کی شام تک بلوچستان میں داخل ہو جائے گا۔این ڈی ایم اے کے مطابق نئے بننے والے سسٹم کے تحت بلوچستان کے پی کے ، فاٹا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش کا امکان ہے ¾بلوچستان میں جمعرات اور جمعہ کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے خیبرپختونخوا کشمیر اور فاٹا میں جمعرات سے ہفتے تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسلام آباد راولپنڈی گجرانوالہ لاہور اور فیصل آباد میں جمعرات کی شام تک بارش کا امکان ہے پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہےگا۔ بہاولپور ملتان ڈیرہ غازی خان اور سندھ کے بالائی علاقوں جمعرات کی شام میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گا۔