ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ ہے، شیخ رشید

1 تعبيرية جمعرات 6 اگست‬‮ 0202 - (صبح 11 بجکر 21 منٹ)

شیئر کریں:

ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ ہے، شیخ رشید راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایکنک نے ایم ایل ون منصوبہ منظور کرلیا ہے، منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ حادثوں کی اصل وجہ 1861 کا یہ ریلوے ٹریک ہے،جو ٹریک بننے جا رہا ہے اس میں ایک ہزار ریلوے کراسنگ ہوں گے، سگنل سسٹم آٹومیٹک ہوجائ گا،حادثے سے پہلے ٹرین خود رک جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی حکومت نے آج تک ایم ایل ون ٹریک کو ہاتھ نہیں لگایا،ایم ایل ون بنانے کا اعزاز عمران خان کے حصے میں آیا ہے،یہ منصو بہ کراچی سے پشاور1780 کلو میٹر ڈبل ٹریک کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے میں ٹرینوں کی تعداد 34 سے بڑھ کر 140 ہو جائے گی،ہم پرائیویٹ کمپنیزکو ٹریک کرائے پر دیں گے،پرائیوٹ کمپنیرز میں سے کوئی ٹرینیں لانا چاہیں وہ لاسکتا ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا مشن تھا کہ ایم ایل ون مکمل کروں، انشااللہ اسی سال ایم ایل ون پر بھی کام شروع ہو جائےگا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم 70سال سے لولی لنگڑی ریلوے کو چلا رہے ہیں،ایم ایل ون منصوبے میں90 فیصد روزگار پاکستانیوں کو ملے گا،ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ ایم ایل ومن منصوبے کو تیزی سے مکمل کریں گے، سڑکوں کے رش کو ریلوے ٹریک پر لائیں گے،ٹریک کو اس قابل بنائیں گے کہ آئندہ نسلیں بھی یاد رکھیں۔