اسلام آباد کی نصف آبادی کی ویکسی نیشن کیلئے ہنگامی پلان تیار

1 تعبيرية پیر 17 مئی‬‮ 1202 - (دوپہر 1 بجکر 15 منٹ)

شیئر کریں:

اسلام آباد کی نصف آبادی کی ویکسی نیشن کیلئے ہنگامی پلان تیار اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں میں کورونا ویکسی نیشن مہم کیلئے ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا، نصف آبادی کی ویکسی نیشن کیلئے دو ماہ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہنگامی ویکسی نیشن پلان پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد میں نئے ماس اور لوکل ویکسی نیشن سینٹرز کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں ویکسی نیشن سینٹرز قائم کئے جائیں گے، ویکسی نیشن سینٹرز دیہی، بنیادی مراکز صحت میں قائم کئے جائیں گے، اسلام آباد کے سرکاری، نجی اسپتال اور مراکز صحت میں19سینٹرز قائم ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہنگامی پلان پرعمل درآمد کیلئے نئے ویکسی نیٹرز کی بھرتیاں مکمل کرلی گئی ہیں، اسلام آباد میں100ویکسی نیٹرز کو2 ماہ کیلئے بھرتی کیا گیا ہے۔

عارضی طور پر بھرتی ویکسی نیٹر کو ماہانہ45ہزار تنخواہ دی جائے گی، عارضی بھرتی ہونے والے ویکسی نیٹرز نئے سینٹرز میں تعینات کئے جائیں گے، ماس ویکسی نیشن سینٹرز ایف نائن،کنونشن سینٹر میں قائم ہونگے۔

ذرائع کے مطابق ایف نائن ماس ویکسی نیشن سینٹر رواں ہفتے فعال ہوجائے گا، کنونشن ماس ویکسی نیشن سینٹر آئندہ ہفتے فعال ہونے کا امکان ہے، کنونشن ماس سینٹر میں یومیہ10ہزار افراد کی ویکسی نیشن ہوسکے گی، اسلام آباد میں2لاکھ10ہزارسے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہوسکی ہے۔