اداکارہ سنبل اقبال کورونا میں مبتلا

1 تعبيرية جمعہ 30 جولائی‬‮ 1202 - (دوپہر 1 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

اداکارہ سنبل اقبال کورونا میں مبتلا پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنبل اقبال بھی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں۔

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

اداکارہ نے مداحوں سے اپنی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

اداکارہ سنبل اقبال نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے درخواست کی کہ وہ احتیاط برتیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

 

View this post on Instagram
 

A post shared by Sumbuliqbalkhan (@sumbuliqbalkhan)

سنبل اقبال کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کسی نے ان کی خیریت دریافت کی تو کوئی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشیواضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی اور ان کی اہلیہ مہران روبینہ قریشی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

طبیعت ناسازی کے باعث اداکار مصطفیٰ قریشی نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا، جس کا نتیجہ مثبت آیا، رپورٹ مثبت آنے پر دونوں میاں بیوی نےخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

مصطفیٰ قریشی نے اپنے پرستاروں اور اہل وطن سے کی دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔