ہاتھی کی مدد سے ہوا میں اڑتے کھلاڑی کی ویڈیو وائرل

1 تعبيرية ہفتہ 16 اکتوبر‬‮ 1202 - (صبح 11 بجکر 95 منٹ)

شیئر کریں:

ہاتھی کی مدد سے ہوا میں اڑتے کھلاڑی کی ویڈیو وائرل انسانوں کے دوست جانور بعض اوقات نہایت مزے کی حرکتیں کرتے ہیں جس سے کچھ ناقابل یقین سا رونما ہوجاتا ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو نے آج کل سوشل میڈیا صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر مشہور رینی کیسلی نامی ایک شخص نے اپنے دوست ہاتھی کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رینی جھولے پر کھڑا ہے اور اس کے ہاتھ میں باسکٹ بال ہے، جھولے کے دوسری طرف ہاتھی اپنا پاؤں رکھتا ہے تو رینی ہوا میں اڑتا ہے اور باسکٹ بال کی جالی کے قرہب سے اڑتا ہوا گیند کو جال میں ڈال دیتا ہے۔

 

View this post on Instagram
 

A post shared by @nickantonyan

اس کے بعد ویڈیو میں ایک فربہ شخص موجود ہے جو رینی ہی کی طرح کھڑا ہے، لیکن جیسے ہی ہاتھی جھولے پر پاؤں رکھتا ہے، جھولا ٹوٹ جاتا ہے اور فربہ شخص جوں کا توں اپنی جگہ پر موجود رہتا ہے۔

اس ویڈیو کو لاکھوں سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا اور بے حد پسند کیا۔