کنو کے چھلکوں‌ میں حسن کا راز

1 تعبيرية پیر 17 جنوری‬‮ 2202 - (شام 6 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

کنو کے چھلکوں‌ میں حسن کا راز کنو کے چھلکے عام طور سے لوگ پھینک دیتے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کنو کے چھلکوں کے صحت اور خوب صورتی پر حیران کُن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کنو اگر وٹامن سی سے بھرپور پھل ہے تو اس کے چھلکوں میں فائبر، وٹامن بی 6، کیلشیم، وٹامن اے، فولک ایسڈ سمیت ’پولی فینول‘ جیسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ دل، معدے اور جِلدی امراض میں بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں۔

کنو کے چھلکے اور خوب صورتی

کنو کے چھلکوں کو کاٹ کر خشک کر لیں، اب اس سے مزیدار چائے اور قہوہ بنایا جا سکتا ہے، یہ چائے بھی وٹامن سی سے بھرپور ہے، اس قہوے کا استعمال خاص طور پر جِلد پر متاثر کن نتائج مرتب کرتی ہے۔

کنو کے چھلکوں کو اُبال کر نہانے والے پانی میں شامل کرنے سے جسم سے خوشبو آئے گی اور آپ کی جلد تروتازہ، موسمی الرجیز اور انفیکشنز سے پاک رہے گی۔

کنو کے چھلکوں کو جلد پر ملنے سے ایکنی کیل مہاسوں سے دنوں میں چھٹکارہ حاصل ہو سکتا ہے، چھلکوں کو خشک کرنے کے بعد اچھی طرح پیس کر ان کا پاؤڈر بنالیں، اب اس پاؤڈر کو شہد میں اچھی طرح حل کریں اور چہرے پر ماسک کے طور پر استعمال کریں۔

چھلکوں میں موجود تیزابیت کی وجہ سے دانتوں کو بھی چمکایا جا سکتا ہے۔

استعمال

کنو کے چھلکوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں کھایا جا سکتا ہے اور انھیں باریک باریک کاٹ کر سلاد میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یا ان کو شربت کے طور پر بھی غذا میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

احتیاط:

کنو کے چھلکوں کا استعمال اگر پہلی بار کیا جا رہا ہے تو شروع میں اس کا استعمال کم مقدار میں شروع کریں۔