اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشن جلائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

1 تعبيرية جمعہ 27 مئی‬‮ 2202 - (شام 6 بجکر 4 منٹ)

شیئر کریں:

اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشن جلائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشن جلائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد میں میٹرو بس اسٹیشن جلائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا ہے لیگی رہنماؤں نے بھی اسٹیشن جلائے جانے کا پروپیگنڈہ کیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میٹرو اسٹیشن کا شیشہ تک نہیں ٹوٹا اور بس سروس معمول کے مطابق بحال ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران افواہیں پھیلائی گئی تھیں کہ میٹرو اسٹیشن کو جلا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل انتظامیہ میٹرو بس سروس کا کہنا تھا کہ میٹرو بس سروس دو روز قبل پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث بند کی گئی تھی اور اسے آج بحال کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے سبب سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جڑواں شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی حکام کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا تھا جبکہ میٹرو بس سروس کو بھی معطل کیا گیا تھا۔