کوئٹہ :24 مشتبہ افرادزیرحراست، اسلحہ برآمد

1567 تعبيرية پیر 14 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 21 بجکر 0 منٹ)

شیئر کریں:

کوئٹہ :24 مشتبہ افرادزیرحراست، اسلحہ برآمد کوئٹہ…فرنٹیئر کور اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں کوئٹہ کےنواحی علاقے سے 24مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر ان کے قبضے سے اسلحہ و تخریبی تحریری مواد اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں۔ترجمان ایف سی کے مطابق مشترکہ کارروائی اسمنگلی اور گردونواح میں کی گئی،جس میں 24مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیاگیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی میں دو پسٹل، شارٹ گن، تخریبی تحریری مواد، پاسپورٹ اور افغان مہاجر کارڈز بھی برآمد کرلیاگیامزید تفتیش جاری ہے۔