انور مقصود کی سوانح حیات ’الجھے سلجھے انور‘کی تقریب رونمائی

195 تعبيرية جمعرات 29 دسمبر‬‮ 6102 - (صبح 9 بجکر 65 منٹ)

شیئر کریں:

انور مقصود کی سوانح حیات ’الجھے سلجھے انور‘کی تقریب رونمائی کراچی: معروف ادیب و افسانہ نگار انور مقصود کی سوانح حیات پر مبنی کتا ب ’’الجھے سلجھے انور‘‘کی رونمائی کی گئ۔ کتاب کی مصنفہ ان کی شریکِ حیات عمرانہ مقصود ہیں‘ جنہوں نے انور مقصود کی 75 سالہ زندگی کا تفصیلی جائزہ انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکتبۂ دانیال کی جانب سے شائع کردہ معروف ڈرامہ و افسانہ نگار اور کمپیئر انور مقصود کی سوانح حیات کی رونمائی کراچی میں ہوئی، یہ کتاب انور مقصود کی اہلیہ نے تحریر کی اور اسے ’’الجھے سلجھے انور‘‘کا نام دیا گیا ہے۔ اس کتاب کے متعلق ناقدین کی رائے ہے کہ انور مقصود کے اس سے زیادہ مستند سوانح حیات نہیں ہوسکتی۔ اس موقع پر انور مقصود کا خود بھی یہی کہنا تھا کہ ’’میری سوانح عمری میری ہمسفر نے تحریر کی‘ میرے بارے میں میری بیگم سے بہتر کوئی اور نہیں جانتا۔ تقریب کے شرکاء نے کتاب کی رونمائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  یہ ہماری زندگیوں میں سیکھنے کے عمل کو مہمیز کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ تقریب کے شرکا ء سے اپنی کاوش پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف مصنف کی شریکِ حیات عمرانہ مقصود کا کہنا تھا کہ ’نوجوان نسل کے لئے انور مقصود کی سوانح حیات مشعلِ راہ ہے۔ یہ کتاب میری دوسال کا محنتِ شاقہ کا ثمر ہے جو کہ نوجوان نسل کو کامیاب گھریلو اور کامیاب پیشہ ورانہ زندگی گزارنے کے طور طریقے سکھائے گی‘‘۔ تقریب میں شریک شعبہ ادب سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس موقع پر عمرانہ مقصود کو ان کی اس بے مثال کاوش پر مبارک باد پیش کی۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں