باقاعدگی سے ورزش اور کم کھانے کے باوجود وزن کم نہیں ہورہا تو اس کی وجہ یہ ایک چھوٹی سی غلطی ہے، جانئے اور وزن کم کرلیں

91 تعبيرية پیر 30 جنوری‬‮ 7102 - (شام 6 بجکر 24 منٹ)

شیئر کریں:

باقاعدگی سے ورزش اور کم کھانے کے باوجود وزن کم نہیں ہورہا تو اس کی وجہ یہ ایک چھوٹی سی غلطی ہے، جانئے اور وزن کم کرلیں اگر آپ ورزش بھی باقاعدگی کے ساتھ کررہے ہیں اور کھانا بھی غذائیت سے بھرپور لے رہے ہیں لیکن پھر بھی وزن کم نہیں ہورہا تو اس کی وجہ کوئی اور بھی ہوسکتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ ذیل میں دی گئی باتوں پر عمل کریں اور رات کوسونے سے قبل ان کاموں سے بالکل پرہیز کریں۔  رات کے کھانے میں زیادہ کھانا ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ زیادہ کھانا ہمارے لئے اچھا نہیں ہوتا لیکن ہم شائد ہی اس کی پرواہ کرتے ہیں۔ رات کے وقت زیادہ کھانا تو جسم کے لئے زہر قاتل ہوتا ہے جس کی وجہ ماہرین صحت یہ بتاتے ہیں کہ رات کے وقت ہمارا نظام انہضام سست ہوجاتا ہے اور میٹابولزم آہستہ ہوجاتا ہے۔نتیجہ کے طور پر یہ کھانا جسم کا حصہ نہیں بنتا اور وزن بڑھانے کی وجہ بنتا ہے۔آپ کو چاہیے کہ رات کے وقت سبزیوں اور ہلکے پھلکے کھانے پر اکتفا کریں۔ بالکل بھی ڈنر نہ کرنا جہاں بہت زیادہ کھانا اچھی عادت نہیں وہیں رات کا کھانا چھوڑ دینا بھی بری بات ہے۔ اس عادت کی وجہ سے بھی میٹابولزم سست ہوجائے گا اور وزن بڑے گا۔اگر آپ کو بھوک نہ لگے یا کم لگے تو سلاد ،پھل اور دہی کھاکر بھی گزارا کیاجاسکتا ہے۔ رات کے وقت فرائی کھانا کبھی بھی سونے سے قبل فرائی کھانے استعمال نہ کریں۔اس کی وجہ سے جسم میں حراروں کی اضافی مقدار داخل ہوتی ہے اور معدے کو اسے ہضم کرنے کے لئے بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔آپ کو چاہیے کہ رات کے وقت ابلی ہوئی یا گریل کیاہوا کھانا استعمال کریں۔ کاربوہائیڈریٹس کا استعمال فرائی کھانوں کی طرح کاربز والے کھانے بھی رات کو جلد ہضم نہیں ہوتے لہذا گر آپ پیز ا، پاسٹا اور برگ کھانے کے شوقین ہیں تو یہ کھانے شام کے وقت ہی کھالیں۔ مرچ مصالحے والے کھانے مصالحے والے کھانے سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے لیکن اگر آپ سینے کی جلن یا بدہضمی کے مسائل کا شکار ہیں تو رات کت وقت ہرگز مصالحے والے کھانے نہ کھائیں۔ کھانے کے بعد سنیکس رات کے کھانے کے بعد سنیکس جیسے چپس، پاپ کارن یا چاکلیٹ کھانے کے شوقین ہیں تو اس قبیح عادت کو ختم کردیں۔ اگر آپ کو بہت زیادہ طلب ہوتو رات کو سونے سے پہلے پانی پی لیں تاکہ پیٹ بھرا ہوا محسوس ہو اور کھانا کھانے کی طلب نہ ہو۔  کھانے کے بعد میٹھا رات کے کھانے کے بعد میٹھا ہرگز نہ کھائیں۔ چینی اور گندم سے بنی ہوئی میٹھی اشیاءوزن بڑھانے کا باعث بنتی ہیں اور رات کو تو یہ انتہائی خطرناک ہوں گی۔ کھانا کھاتے ہی سو جانا رات کا کھانا سونے سے پہلے کم از کم دو گھنٹے قبل کھائیں۔ہمارے معدے کو کھانا ہضم کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے اور سونے کی صورت میں معدے کی کارکردگی سست ہوجاتی ہے اور کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ الیکٹرانک اشیاءکا استعمال رات کو سونے سے پہلے الیکٹرانک اشیاءکا استعمال نہ کریں کیونکہ ان سے نکلنے والی روشنی کی وجہ سے ہمارا دماغ سمجھتا ہے کہ اسے جاگنا ہے، اس طرح ہم دیر تک جاگنے کے عادی ہوجاتے ہیں اور وزن بڑھتا ہے۔