امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں اضافہ

1420 تعبيرية جمعہ 3 فروری‬‮ 7102 - (دوپہر 2 بجکر 44 منٹ)

شیئر کریں:

امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں اضافہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں تیزی کا رجحان رہا تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی۔

 
 

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 30 پیسے، 9 پیسے، 10 پیسے اور 4 پیسے کا اضافہ ہوگیا تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں 1.15 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے سے بڑھ کر 106 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے سے بڑھ کر 103.49 روپے ہوگئی۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے سے بڑھ کر 28.12 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے سے بڑھ کر 26.46 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے سے بڑھ کر 28.86 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے سے بڑھ کر 26.45 روپے پر بند ہوئی۔ مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 113.99 روپے سے بڑھ کر 114.03 روپے اور قیمت خرید 111.29 روپے سے بڑھ کر 111.33 روپے پر جاپہنچی تاہم برطانوی پاﺅنڈ قیمت فروخت 133.77 روپے سے کم ہو کر 132.72 روپے اور قیمت خرید 130.61 روپے سے کم ہو کر 129.57 روپے رہ گئی۔ 
دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس جاننے کیلئے ذیل میں دیا گیا جدول ملاحظہ فرمائیں، بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے