پابندی کے باوجود غیر ملکیوں کو شکار کا لائسنس دیا جاتا ہے: مئیر کراچی

1286 تعبيرية بدھ 15 فروری‬‮ 7102 - (شام 7 بجکر 62 منٹ)

شیئر کریں:

پابندی کے باوجود غیر ملکیوں کو شکار کا لائسنس دیا جاتا ہے: مئیر کراچی :کراچی: مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بہترماحولیاتی تبدیلی کے لئے ساحل سمندر کی صفائی کی بہت ضروری ہے، صفائی ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے. تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف اور کے ایم سی کے درمیان ماحولیات میں بہتری کا معاہدہ طے پا گیا ، مئیر کراچی وسیم اخترنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف اور بلدیہ عظمیٰ کے مابین معاہدے کے باعث ماحول میں بہتری آئی گی. مئیر کراچی کا کہنا ہے کہ بہتر ماحولیاتی تبدیلی کے لئے ساحل سمندر کی صفائی کی بہت ضروری ہے، صفائی ستھرائی سے ماحول پر خوش گواراثرات مرتب ہوں‌ گے، جہاں سمندری پرندے آتے ہیں، وہاں صفائی ضروری ہے. وسیم اختر نے کہا کہ ساحل سمندر پروڈیرے مہمانوں کو بلا کر شکار کھلواتے ہیں، جس کی وجہ سے ماحول میں خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام کے بھرپور تعاون سے سوشل میڈیا کے ساتھ مل کر شکار پر پابندی لگوائیں گے، کیونکہ شکار کی وجہ سے پرندوں کی نسل کشی ہوتی ہے. ان کا کہنا تھا کہ افسوس تواس بات پر ہے کہ پابندی کے باوجود غیر ملکیوں کو شکار کا لائسنس دیا جاتا ہے. اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں