فیس بک کا نیا فیچر، وطن سے محبت کا ضامن

169 تعبيرية اتوار 26 فروری‬‮ 7102 - (صبح 6 بجکر 73 منٹ)

شیئر کریں:

فیس بک کا نیا فیچر، وطن سے محبت کا ضامن کیلی فورنیا: فیس بک نے 210 ممالک کے صارفین کے لیے پروفائل فوٹو کی سہولت متعارف کروادی جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ فیس بک کی جانب سے پہلی بار صارفین کے لیے قومی پرچموں کو پروفائل پکچر بنانے کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے، انتظامیہ نے 200 ممالک کے صارفین کو یہ سہولت دی ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اس فیچر کے حوالے سے فیس بک اتنظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی اپنے اپنے ممالک سے والہانہ عقیدت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سہولت کو ایپ میں شامل کیا گیا ہے اب کسی بھی ملک کا شخص ملکی جھنڈے کو پروفائل تصویر لگا سکتاہے۔ فیچر استعمال کرنے کے لیے صارف کو پروفائل میں جاکر فریمز میں جاکر پاکستانی پرچم کا انتخاب کرنا ہوگا جس کے بعد پروفائل کے بائیں جانب قومی پرچم لہراتا ہوا نظر آئے گا۔ موبائل ایپ یا کمپیوٹر کے ذریعے فیس بک استعمال کرنے والے صارفین فریمز کے پیچ پر جائیں گے اور وہاں جاکر پاکستان لکھیں گے تو اُن کے سامنے قومی پرچم آجائے گا، جس کے بعد صارف اُس تصویر کو ’’پروفائل تصویر‘‘ کے طور پر سلیکٹ کرسکے گا۔ قبل ازیں صارفین کو پروفائل پر پرچم کی تصویر لگانے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپ استعمال کرنا پڑتا تھا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں